کوئٹہ: 24 گھنٹوں کے دوران پولیس پر 2 حملے، 4 پولیس اہلکاروں سمیت 8 شہری زخمی

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں بدھ کی دوپہر جوائنٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر مامور پولیس پر دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی شناخت جلال الدین ولد امیر الدین، سردار ولی ولد سفر،نجیب اللہ ولد میر عالم،مہدی حسن ولد محمد حسن، مدوح زوجہ شان لال جبکہ ایک نامعلوم شامل ہے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زہیب حسن کے مطابق نامعلوم افراد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہکاروں پر دستی بم سے حملہ کے دوران پولیس اور شرپسند عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، تاہم دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

ایس ایس پی آپریشن نے مزید بتایا کہ کوئٹہ میں 14 اگست کے حوالے سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ شہر میں سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار سرویلنس اور گشت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل منگل اور بدھ کی درمیانی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھی دستی بم سے کیے گئے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp