اسلام آباد سمیت 3 ایئرپورٹس ٹھیکے پر دیں گے، خواجہ سعد رفیق

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ سمیت 3 ایئر پورٹ آؤٹ سورس ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے 21 کمپنیاں آگئی ہیں اور آؤٹ سورس ہونے پر ایپرن اور ائیرپورٹ ٹھیکیدار ہوئی اڈہ  چلائیں گے تاہم نیویگیشن اور ائیرفیلڈ وہ نہیں سنبھالیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے کی زندگی آوٹ سورسنگ میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کو 25 ائیرپورٹ آؤٹ سورس کرنے ہیں جن میں سے وہ 8 کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ آج سیاست پر بات نہیں کریں گے اور اس پر گفتگو 10 اگست کے بعد کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی و ریلوے  نے بتایا کہ ان کا ڈی جی میٹ سے پہلی ملاقات میں جھگڑا ہوگیا تھا  کیوں کہ میٹ آفس کے پاس پہلے کوئی بزنس پلان ہی نہیں تھا تاہم میٹ آفس اب اپنے راستے ؤ پر چل پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کام ڈی ایم جی نہیں کرے گا اور ریلوے کا کام ریلوے سے متعلق افراد ہی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کو ٹھیک کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ 20 سال چاہیے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کبھی کسی حکومت کی ترجیح نہیں رہی اور ریلوے افسران سدھر جائیں ان کی باری آنے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ہولڈنگ کمپنی بنانے جارہے ہیں اور  تمام تنخواہیں اس کے ذریعے ہی دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے چارج سنبھالا تو اربوں روپوں کی ہیتھرو ہاتھ سے نکل رہی تھی تاہم ترکیہ کی ہوائی کمپنی نے مدد کی۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضہ دینے کے لیے پی آئی کے پاس پیسہ نہیں ہے،  سول ایویشن کے پونے 200 ارب روپے دینے ہیں اور نیشنل بینک سے بھی پیسے کی بات ہوگئی ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فلائٹ پر پابندی ایک بندے کا جاہلانہ بیان تھا جس سے ستر ارب روپے کا سالانہ نقصان ہوا۔

ریلوے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین پاکستان کی آج ضرورت نہیں ہے اور پہلے تو ٹرین ٹریک کو اوپر ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلیو بکس ٹیکنالوجی کے کر آرہے ہیں۔ انہوں ریل کاپ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ نے مزید کہا کہ جب ہم واپس آئے تو یہ ایک کروڑ مائنس میں تھی تاہم اب 72 کروڑ روپے اضافہ میں جا رہی ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر  عامر حیات

چیف ایگزیکٹو آفیسر  عامر حیات نے قومی ایئرلائن کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست سے دوبئی سے اسکردو کی فلائٹ شروع ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دفعہ حج پر 62 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹ کی ریفریشنگ اور لائسنسنگ ملک میں ہی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا اسلام آباد میں انجنئیرنگ ہینگرز بنا رہے ہیں جس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ہو گی  اور  انجینئرنگ کی سہلوت نجی ائیرلائن کو بھی دی جا رہی ہے جب کہ اس سے قبل یہ کام ہمیں کراچی میں کرنا پڑتا تھا۔

عامر حیات نے کہا کہ کراچی اور لاہور میں لاونجز کو مکمل کیا اور کسی بھی طرح کا سیاسی دباؤ نہیں لیا گیا ۔

رواں سال مارچ میں قومی ائیر لائن  کا یورپی آڈٹ مکمل ہوا، قرضوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ 742 ارب روپے کا قرضہ ہمیں ورثے میں ملا تھا جب کہ سنہ 2030 میں پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 259 ارب تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے قومی ایئر لائن کا  سالانہ 71 ارب کا خسارہ ہوا روزویلٹ ہوٹل کو کوویڈ کی بنا پر مسائل ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سمجھوتے کے تحت تارکین وطن کو 100 فیصد کمرے فراہم کریں گے جس سے  220 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے  اور تین سال کے لیے اس ہوٹل کے لئے معاہدہ کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوسی ایشن خاقان مرتضیٰ

ڈائریکٹر جنرل سول ایوسی ایشن خاقان مرتضیٰ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایئر سروس لائسنس کے اندر آسانی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ حکومت کا ہدف تھا اور6 ماہ کام کیا اور بڑی فرمز کو بلا رہے ہیں جب کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی مدد بھی لی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp