سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی درخواست لاہور ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا۔
مقامی صحافی ثاقب بشیر نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو عدالت نے مذکورہ ریلیف دے دیا ہے۔
اہم خبر ، جیل میں سہولیات فراہمی درخواست میں عمران خان کو ہائیکورٹ سے ریلیف مل گیا عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے جیل مینوئل متعلقہ قوانین کے مطابق (بطور سابق وزیراعظم) عمران خان کی جو entitlement ہے اس کے مطابق سہولیات فراہم کریں جیل سے منتقلی درخواست جمعہ کو سنی جائے گی pic.twitter.com/hKSILL6T8D
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) August 9, 2023
عدالت نے جیل حکام کو حکم دیا ہے کہ جیل مینوئل متعلقہ قوانین کے مطابق بطور سابق وزیراعظم عمران خان کی جو سہولیات ملنی چاہییں وہ انہیں فراہم کی جائیں۔ جیل سے منتقلی کی درخواست جمعہ کو سنی جائے گی۔