پاک فوج میں دشمن کے عزائم ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے، آرمی چیف

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج موجودہ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے آگاہ ہے اور اس کے پاس تمام پہلوؤں کے مطابق اپنے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بدھ کو جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔

آرمی چیف نے لائیو فائر اور ٹینکوں کی مشقوں، لانگ رینج ایس ایچ ، 15 آرٹلری گنوں کی گولہ باری صلاحیتوں اور جدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔

آرمی چیف نے اعلیٰ درجے کی پیشہ وارانہ مہارت پر سٹرائیک کور کے دستوں کی طرف سے دکھائے جانے والے جذبے کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر کمانڈر منگلا کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں سٹرائیک کور کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب