کراچی: یو اے ای کے قونصل خانے میں جشن آزادی پاکستان کی تقریب

بدھ 9 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا جشن آزادی قریب آنے پر جہاں ملک بھر میں اس دن کی مناسبت سے تیاریاں جاری ہیں وہیں دنیا بھر کے سفارتخانوں میں بھی اس حوالے سے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اوورسیز پاکستانی بھی جشن آزادی پاکستان منانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پاکستان کے جشن آزادی کو برادر ملک متحدہ عرب امارات میں شایان شان انداز میں منارہا ہے۔ کراچی میں یواے ای کے قونصل خانے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل اولمپکس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے اسپیشل اسٹار شریک ہوئے اور اماراتی قونصل جنرل کے ساتھ مل کر یوم آزادی کی خوشی منائی۔

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے کو رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا اورملی نغمے گونج رہے تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے یوم آزادی کو اسپیشل بچوں کے ساتھ منانے کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

قونصل خانے کی جانب سے ایتھلیٹس میں بیجز، چوڑیاں، کیپس اور دیگر تحائف تقسیم کیے گئے۔

خصوصی بچوں کے لیے فیس پینٹگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا، بچوں نے اماراتی قونصل جنرل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل