میٹا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے اسکرین شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔
اسکرین شیئرنگ فیچر کا اعلان میٹا کے چیف ایگزیکٹو (سی ای او) مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک کے ذریعے کیا۔
یہ نیا فیچر واٹس ایپ صارفین کو ایک سے زائد شرکاء کے ساتھ اسکرین شیئرنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین ویڈیو کال پر دستاویزات کی شیئرنگ، تصاویر، اور آن لائن خریداری جیسی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔
اسکرین شیئنرنگ کے لیے صارفین کو پہلے اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی۔ کال ملانے کے بعد اسکرین شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔
یہ فیچر آئی او ایس، انڈرائڈ اور ونڈو ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوگا اور صارفین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
زوم اور گوگل میٹ جیسی ایپس میں اسکرین شیئرنگ کا فیچر اسی طرح کام کرتا ہے۔
واضح رہے کہ واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کراتا رہتا ہے۔
جولائی میں صارفین کے لیے میسجنگ پلیٹ فارم میں مختصر ویڈیو میسجز کے فیچر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
جبکہ کچھ عرصہ قبل ویڈیو کالز میں پکچر ان پکچر سپورٹ متعارف کرائی گئی تھی۔