پاکستان اور چین کی جنوبی ایشیا کے معاملات پر اہم مشاورت

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور چین کے درمیان جنوبی ایشیا کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کی سطح پر مشاورت کا تیسرا دور بیجنگ میں منعقد ہوا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جب کہ چینی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل (ایشیائی امور) وزارت خارجہ لیو جنسونگ نے کی۔

دونوں فریقوں نے جنوبی ایشیا اور وسیع تر خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران باہمی افہام و تفہیم اور مشترکہ خیالات کا اظہار بھی کیا گیا۔

بیجنگ کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل الیاس نظامی نے معاون وزیر خارجہ نونگ رونگ سے بھی ملاقات کی جہاں پاک چین تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp