’پاکستان چھوڑنے سے پہلے یاد رکھنا کہ کسی اور ملک میں سبزی کے ساتھ دھنیا اور مرچیں فری نہیں ملتیں‘

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جہاں ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں اپنے عروج پرہوتی ہیں۔ سبز ہلالی پرچم اور مختلف بینرز ہر جگہ لہراتے دکھائی دیتے ہیں، وہیں سوشل میڈیا پرایک بل بورڈ کی تصویر گردش کر رہی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان چھوڑنے سے پہلے یہ یاد رکھنا یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے۔

 بل بورڈ پر لکھا گیا نغمہ سوشل میڈیا پر زِیر بحث آیا تو صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔

ماریہ انجم لکھتی ہیں کہ باقی سب تو ٹھیک ہے لیکن امریکا میں بیٹھ کر یہ نغمہ سننے کا مزہ ہی الگ ہو گا۔

اسلام آبادیز نامی پیج نے مزاح کا سہارا لیتے ہوئے کہا پاکستان چھوڑنے سے پہلے یہ یاد رکھنا کہ کسی اور ملک میں سبزی کے ساتھ دھنیا اور مرچیں فری نہیں ملتیں۔

ایک صارف نے تبصر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن تمہارا ہے، عوام خوامخواہ ہے اس میں۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر ینگ پاکستان نامی پیج نے لکھا کہ اب نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ پاکستان نہ چھوڑے جانے کے لیے بینرز لگائے جا رہے ہیں۔

عامر ملک نے لکھا کہ وطن کے پاسبانوں کو بل بورڈ پر درج سطروں کو خود پر لاگو کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔

 

طنزو مزاح کا سہارا لیتے ایک صارف نے لکھا کہ اگر دنیا پاکستان کے لیے ویزہ کھول دے تو پاکستان دو دن میں ہی خالی ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp