عالمی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے لیکن مسائل ختم نہیں ہوئے، آئی ایم ایف

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی معیشت ترقی کر رہی ہے لیکن ابھی مسائل ختم نہیں ہوئے۔

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) نے اپنے ایک بلاگ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معیشت ’کو رونا‘ وبا اور یوکرین جنگ کے منفی اثرات سے باہر نکل نکلنے کی کوشش کر رہی ہے تاہم ابھی بھی عالمی معیشت کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف)نے مزید کہا  کہ رواں سال اور آئندہ سال بین الاقوامی معیشت کی شرح نمو 3فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ قبل ازیں اس حوالے سے 3.5فیصد شر ح نمو کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسی طرح افراط زر کی عالمی شرح گزشتہ سال کی 8.7فیصد کے مقابلے میں رواں سال کے دوران 6.8فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے جبکہ 2024میں افراط زر کی عالمی شرح 5.2فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp