لاہور: پولیس کانسٹیبل کی واردات، کباڑیے سے مل کر 40 موٹر سائیکلیں چرا لیں

جمعرات 10 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور میں ایک پولیس کانسٹیبل نے کباڑیے سے مل کر تھانے کے باہر سے 40 موٹر سائیکلیں چوری کروا دیں، چوری شدہ موٹر سائیکلیں ہربنس پورہ کے گودام سے برآمد کر لی گئیں۔

لاہور تھانہ ڈیفنس کے حکام نے بتایا ہے کہ، پولیس نے مختلف علاقوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تھانہ ڈیفنس سی کے باہر رکھی تھیں تاکہ انہیں ان کے اصل مالکان تک پہنچایا جائے لیکن ان میں سے اچانک 40 موٹر سائیکلیں غائب ہو گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ کے باہر سے غائب ہونے والی 40 موٹر سائیکلوں کے حوالے سے تفتیش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ پولیس کانسٹیبل الیاس نے اکرم نامی کباڑیے سے مل کر موٹر سائیکلیں غائب کروا دی ہیں۔

زید تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ کانسٹیبل الیاس نے اکرم نامی کباڑے سے مل کر واردات کی، جن سے تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ یہ تمام موٹر سائیکلیں ہربنس پورہ کے ایک گودام میں رکھی گئی ہیں جہاں پر پولیس نے چھاپہ مار کر تمام موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

ہربنس پورہ پولیس نے کانسٹیبل الیاس اور اکرم کباڑے کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا، جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل الیاس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا دوبارہ رکن منتخب

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا