پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے استعفیٰ دے دیا

جمعہ 11 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رواں برس اپریل میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالنے والے نیوزی لینڈ کے مارک کولز نے نئی انتظامیہ کے آتے ہی ذمے داریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ اپنی دوسری مدت میں صرف 4 ماہ پاکستانی خواتین کے ساتھ کام کر سکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ مارک کولز عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے وہ جنوبی افریقا کے خلاف یکم ستمبر میں شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز میں پاکستان ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے۔

مارک کولز کو رواں سال اپریل میں ویمنز ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ مارک 2017 سے 2019 تک پہلی مدت میں بھی پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے۔

پی سی بی نے شاندار خدمات سر انجام دینے پر مارک کولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے، ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp