توشہ خانہ کیس: عمران خان کی اپیل پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے پر بھی نوٹس جاری کردیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جاری کیا۔ عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالتی حکمنامے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کیخلاف ہے، جہاں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر مقدمہ کے سماعت کے بعد انہیں 3 سال قید اور ایک  لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا تمام متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں سنائی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی کے تناظر میں خارجہ پالیسی سے متعلق تبصروں میں احتیاط برتنا چاہیے، وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس

ملک بھر میں ’کفایت شعاری اور ایندھن بچاؤ‘ اقدامات کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا

امریکا کی نئی ’غلط حراست‘ بلیک لسٹ میں ایران کے بعد افغانستان بھی شامل

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں جنگ ختم ہونے کی پیش گوئی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟