بلوچستان اسمبلی تحلیل، گورنر نے دستخط کر دیے

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر بلوچستان ولی کاکڑ نے بلوچستان صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل کی ہے۔ میر عبدالقدوس نے آج ہی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس گورنر بلوچستان کو بھجوائی تھی۔

اس سے قبل وزیراعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کیے تھے۔ اور سمری منظوری کے لیے گورنر کو ارسال کی گئی تھی۔

وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اپنے ایک بیان میں تمام ایم پی ایز، اتحادی پارٹنرز، اپوزیشن اراکین، بیوروکریسی کا ان کی غیر متزلزل لگن پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے مشترکہ طور پر حقیقی جمہوری جذبے کی مثال دیتے ہوئے چیلنجز کا سامنا  کیا۔

’سیلاب اور حکمرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے باوجود ہم مضبوط کھڑے رہے۔ معاشی چیلنجز کے باوجود ہم نے بلوچستان کے کونے کونے میں ترقی کو یقینی بنایا۔ سالانہ ترقیاتی فنڈز میں ہر حلقے کو مساوی نمائندگی ملی۔‘

وزیر اعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے اقدامات اتحاد اور ترقی کے لیے ان کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔ دو سال سے بھی کم عرصے میں صوبے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بناتے ہوئے صنفی مساوات کے فروغ کو یقینی بنایا گیا۔

’صحت کی دیکھ بھال، تعلیم کی سہولیات کو یقینی بنانے اور صوبے میں گڈ گورننس لانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ ہم نے صوبے کی معدنی دولت کو بروئے کار لا کر صوبے کی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ ہموار کی۔‘

وزیر اعلٰی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے عوام کی عزت نفس اور انکے روزگار کے تحفظ کے لیۓ غیر ضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیا اور کاشتکاروں کو صوبے کے زرعی شعبے میں حصہ ڈالنے کے لیے عملی مدد فراہم کی اور اسی طرح ریکوڈک منصوبے پر تاریخی تصفیہ سے بین الاقوامی سرمایہ کے لیے راہ ہموار کی۔

’صاف و شفاف اور پر امن بلدیاتی انتخابات کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کا ہے۔ ہیلتھ کارڈ، پہلی پبلک ٹرانسپورٹ سروس، صوبے میں کھیلوں کی بحالی سمیت نئی یونیورسٹیوں کے قیام، اور یونیورسٹیوں کی گرانٹس میں اضافہ کیا۔۔طبی عملے کی کنٹریکٹ تقرری، ترقیاتی اسکیموں کی ڈیجیٹلائزیشن کا نظام مرتب کیا گیا۔‘

وزیر اعلٰی بلوچستان کے مطابق ان کی صوبائی حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے لیے ای ٹینڈرنگ کا آغاز کیا۔ گرین ٹریکٹر اسکیم اور سب سے بڑھ کر وفاق میں صوبے کی انتھک وکالت ان کی چند کامیابیاں ہیں۔

’اجتماعی کوششوں نے ایک روشن بلوچستان کی راہ ہموار کی ہے، مل کر ہم ایک خوشحال مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹا اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت