اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 400 کلو منشیات برآمد، 5 گرفتار

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 400 کلوگرام منشیات برآمد کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابقملک کے مختلف علاقوں میں5 مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر تقریباً 400 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

سونا خان چوک کوئٹہ کے قریب ٹرک سے 340 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ چرس ٹرک کے فرش میں بنے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کارروائی کے دوران پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ملزمان منشیات گلستان سے اندرون سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

کوئٹہ میں ہی ایک دوسری کارروائی میں شاہوانی چوک کے قریب ٹویوٹا سنگل کیبن سے 52 کلوگرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ اے این ایف اہلکاروں نے اوستا محمد کے رہائشی ملزم کو منشیات کوئٹہ سے سکھر اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا ہے۔

اسی طرح ساہیانوالہ موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی میں سوزوکی سوئفٹ کار سے 7 کلو 200 گرام چرس برآمد کرکے پشاور کے رہائشی دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں کوریئر آفس میں پارسل سے 15 گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے، مذکورہ پارسل برطانیہ کے لیے بک کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں مانسہرہ کے ایک کوریئر آفس میں پارسل سے آئس برآمد کی گئی ہے۔ 550 گرام آئس غباروں میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابقگرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp