دہشت گردوں کا علاج معالجہ: مقدمہ میں نامزد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنما بری

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے محکمہ داخلہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں نامزد تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست پر انسداد دہشتگردی کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے محکمہ داخلہ کی مقدمہ واپس لینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو بری کرنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت مقدمہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں لہذا مقدمہ ختم کیا جائے۔ تفتیشی افسر نے بھی مقدمہ اے کلاس کرنے کی سفارش کی تھی۔

مقدمے میں پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور قادر پٹیل شامل سمیت ایم کیو ایم کے انیس قائم خانی، رؤف صدیقی اور وسیم اختر شامل تھے۔ پاسبان کے رہنما عثمان معظم بھی ایک نامزد ملزم تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp