اورکزئی میں جشنِ آزادی کی تیاریاں، پیرا گلائیڈنگ میلے کا آغاز، سیاحوں کا جوش و خروش

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں یومِ آزادی کی خوشیاں بھرپورجوش وجذبہ کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ملک بھر سے پیرا گلائیڈرز’پیرا گلائیڈنگ‘ میلے میں شرکت کے لیے اورکزئی پہنچ گئے ہیں-

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں بھرپور سیکیورٹی حسار میں پیرا گلائیڈنگ میلے کا آغاز ہو چکا ہے، یہ میلہ 14 اگست تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے پیرا گلائیڈرز شرکت کر رہے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق 14 اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے خصوصی پروگرام تشکیل دیے گئے ہیں جن میں سامانہ، ضلع اورکزئی میں 4 روزہ پیراگلائیڈنگ میلہ قابل ذکر ہے۔

’پیرا گلائیڈنگ‘ میلے کے شرکا اور شائقین کے لیے فیسٹول میں ’پیراگلائیڈنگ‘کے علاوہ فوڈ سٹالز، ثقافتی رقص، میوزیکل نائٹ اور ملکی ثقافت سے جڑی اشیا کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔

 

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 روزہ میلہ جہاں شائقین کے لیے جشن کا سماں ہوگا وہاں اورکزئی میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ ملے گا ۔ میلے کے انعقاد سے سامانہ اورکزئی میں باقاعدہ طور پر پیراگلائیڈنگ کلب کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔

سیاحوں کی سہولت کے لیے کلایا اورکزئی میں ٹورسٹ ریزورٹ بھی قائم کیا گیا جس کا نظارہ انتہائی دلکش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp