لاہور ہائیکورٹ، بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی کا حکم معطل کرنے کے فیصلے کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری عرفان بشیر کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

درخواست گزار کے مطابق ہیلمٹ کے بغیر پیٹرول کی فراہمی پر پابندی کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے اور درخواست گزار نے دلائل کے حق میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے بھی پیش کیے۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور درخواست پر مزید کارروائی 16 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے 11 اگست کو بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مختصر فیصلہ سنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp