گرمی کے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہاراورکشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے،تاہم ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب میں چند مقاما ت پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لاہور(ایئر پورٹ26، تاج پورہ2) اور نارووال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین 44، سبی اور نوکنڈی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp