اللہ حافظ! شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کو خیر باد کہہ دیا

ہفتہ 12 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے انوارالحق کاکڑ کے نگراں وزیراعظم تقرر کے بعد وزیراعظم ہاؤس خالی کر دیا ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے کے لیے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے ہیں۔

شہباز شریف صدر مملکت کی جانب سے انوارالحق کاکڑ کے نام کی منظوری دینے کے بعد وزیراعظم ہاؤس سے چلے گئے اور اپنا ذاتی سامان بھی ساتھ لے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عملے سے الوداعی ملاقات کی اور اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس اور عملے کو الوداع کہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو شہباز شریف کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی تقریب حلف برداری 14 اگست کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض کے درمیان مشاورت میں سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جس کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی، عارف علوی کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر ہو گئے ہیں اور ان کو پروٹوکول بھی دے دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp