باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلیجنس پر مبنی آپریشن میں چار دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔

’دہشت گردوں سے خود کش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں استعمال ہوا ہے۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے رہائشی 24 سالہ سپاہی محمد شعیب بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

’علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp