وزیراعظم شہبازشریف کی سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم بننے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے نگراں وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔ امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، جس کے لیے وہ اپوزیشن لیڈر کے شکر گزار ہیں۔
’انوارالحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہے، تمام جماعتوں کی طرف انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔ امید ہے کہ وہ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے ۔‘
’16 ماہ میں ہم نے دن رات محنت کرکے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہم کنار کیا ہے، امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔ ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔‘