عرب کلب چیمپئنز لیگ کے فائنل میں کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر نے الہلال فٹبال کلب کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا، النصر نے الہلال کو 1 کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دی، النصر کی جانب سے دونوں گول کرسٹیانو رونالڈو نے کیے۔
سعودی عرب کے کنگ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے کوئی گول اسکور نہ کیا جا سکا، جبکہ دوسرے ہاف میں الہلال کلب کی جانب سے 51 ویں منٹ میں النصر کیخلاف گول اسکور کیا گیا، جس کے باعث الہلال کو النصر پر ایک گول کی برتری حاصل ہو گئی۔
After 42 days,
We are back home! 💛
And we didn't come back empty-handed 🏆 pic.twitter.com/4wZpCYd3EY— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) August 13, 2023
دوسرے ہاف کے 74 ویں منٹ کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے الہلال کے لیے ایک گول اسکور کرکے میچ ایک ایک گول سے برابر کر لیا، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے گول برابر رہے۔
Good night 💛 pic.twitter.com/IBGX0NmKCF
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) August 13, 2023
اضافی وقت ملنے پر کرسٹیانو رونالڈو 98 ویں منٹ میں مزید ایک گول کرکے اپنی ٹیم النصر کو فتح کے قریب لے آئے اور کچھ ہی دیر میں النصر 1 کے مقابلے میں 2 گول سے فائنل اپنے نام کر لیا۔
عرب کلب چیمپئنز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد مین آف دی میچ رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کو بہت زیادہ خوشی ہے کہ انہوں نے اپنی ٹیم کو پہلی ٹرافی جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں اور سپورٹ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
Extremely proud to helped the team winning this important trophy for the 1st time!
Thank you to everyone in the club that was involved in this great achievement and to my familly and friends for always being by my side!
Fantastic support by our fans!This also belongs to you!💛💙 pic.twitter.com/MGDxXc7AD3— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) August 12, 2023
واضح رہے رونالڈو نے گذشتہ سیزن میں سعودی پرولیگ میں رنر اپ رہنے والے النصر کلب میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن وہ ٹرافی حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ البتہ 38 سالہ رونالڈو نے ٹورنامنٹ میں 6 گول کیے تھے اور وہ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔