’ریویو ایکٹ‘ کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ حیران کن ہے، سینیٹ میں اکثریتی اتحاد کا ردعمل

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں اکثریتی اتحاد (اتحادی جماعتوں) نے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی صرف پارلیمان کا اختیار ہے۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آنا حیران کن ہے۔

اعلامیہ کے مطابق آئین پاکستان میں ریاستی اداروں کے اختیارات کی تقسیم واضح ہے، قانون سازی صرف اور صرف پارلیمان کا اختیار ہے، عدالت کا یہ کہنا کہ سپریم کورٹ رولز ’ایکٹ آف پارلیمنٹ‘ سے مقدم ہیں، غیر آئینی اور افسوسناک ہے، عدالت کو پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے ایک دن بعد کئی ہفتوں سے محفوظ فیصلہ سنایا جانا حیران کن ہے، پارلیمانی پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ہماری رائے میں ایسے فیصلے پارلیمان کی آزادی اور خود مختاری کو متاثر کرتے ہیں۔

سینیٹ سے جاری کیے گئے اعلامیے پر سینیٹر اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، اعظم نذیر تارڑ، عبدالغفور حیدری، منظور کاکڑ، طاہر بزنجو، شفیق ترین، حاجی ہدایت اللہ اور محمد قاسم کے نام درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp