لاہور: شقی القلب شوہر کے ہاتھوں امریکی نژاد بیوی قتل، ملزم گرفتار

اتوار 13 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور فیکٹری ایریا میں شوہر نے امریکی نژاد بیوی کو قتل کر دیا، لاش دفنانے کے لیے قبرستان لے جانے پر گرفتار کر لیا گیا، جہاں پر ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیکٹری ایریا کے رہائشی شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کیا، اور واردات کو چھپانے کے لیے اکیلے ہی لاش اٹھا کر قبرستان پہنچ گیا تاکہ گرفتاری سے بچا جاسکے، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاہور کے فیکٹری ایریا میں کاظم خان نامی ملزم نے اپنی اہلیہ ڈائینا کرسٹوخان پر بدترین تشدد کیا جس سے وہ ہلاک ہوگئی، اور جرم چھپانے کے لیے لاش کو دفنانے قبرستان لے گیا۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاظم کو گرفتار کیا اور خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی جبکہ واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزم سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور انڈیا میں پولیو مہم کو فنڈز دیے تھے، جیفری ایپسٹین کا انٹرویو میں دعویٰ

غلام بلور نے پارلیمانی سیاست اور پشاور کو خداحافظ کہہ دیا

شکرپڑیاں میں درخت کاٹ کر میوزیم بنانے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟

کراچی جو کبھی سیاحوں کے لیے پرکشش شہر ہوا کرتا تھا اب اسے تندور سے کیوں تشبیہ دی جا رہی ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

ویڈیو

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

8 فروری: نوجوان بسنت منائیں گے یا ہڑتال کریں گے؟

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے