سعودی عرب میں ہونے والی حالیہ بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں میں برف باری دیکھنے میں آئی ہے۔ اتوار کی صبح عروس الشمال پہاڑی کی چوٹیاں رات کو ہونے والی برف باری سے ڈھک گئی تھیں۔ برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی اور حد نگاہ میں کمی ہوگئی تھی۔ جب کہ پہاڑی علاقوں پر گھنی دھند چھا گئی۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے حایل کے مختلف علاقوں میں پہاڑی چوٹیوں پر پھیلی دھند اوربرف باری کے مناظر شایع کیے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ حائل کے علاقے میں محکمہ تعلیم نے علاقے میں گھنی دھند کے موسم کی وجہ سے علاقے کے اسکول بند کردیے ہیں۔