روس کے دارالحکومت ماسکو کے دل میں واقع مشہور ارباط پر موجود 3 کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پاکستانی اور روسی پرچم پہلی بار ڈیجیٹل طریقے سے آویزاں کر دیے گئے۔
کتاب کی شکل کی یہ تینوں عمارتیں دریائے ماسکو اور مشہور سدووایا سے بھی با آسانی نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اماراتی خلا باز کا پاکستان سے محبت کا اظہار، 400 کلومیٹر کی بلندی سے جشن آزادی میں شرکت، تصویر شیئر
پاکستان اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے 75سال مکمل ہوچکے ہیں۔ ماسکو کی شہری حکومت اور پاکستان سفارتخانہ روس نے پاکستان اور روس کے پرچموں کو ان عمارتوں پر آویزاں کرنے کے اقدامات کیے ہیں جو کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
دونوں ممالک کے پرچموں کے ساتھ روسی اور اردو زبان میں پاکستان اور روس کے نام بھی چل رہے ہیں، 14 اگست کی رات ماسکو میں پاکستان کے پرچم کی آویزگی ایک تاریخی لمحہ ہے۔