پاکستان کے پہلے سیکٹرل آپریشن سینٹر (این ٹی سوک) کا آغاز

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر (این ٹی سوک) کا آغاز کر دیا ہے جو ٹیلی کام کے شعبے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ امور کی مینجمنٹ کے حوالے سے ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے۔

این ٹی سوک کا قیام پاکستان کی قومی سائبرسیکیورٹی پالیسی 2021 اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016) کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، تاکہ پاکستان کے اہم ٹیلی کام ڈیٹا وانفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

یہ تین اہم بنیادی عناصر پر مشتمل ہے:
سیکیورٹی انڈینسڈ اینڈ ایونٹ مینجمنٹ (ایس آئی ای ایم)، تھریٹ انٹیلی جنس، اور سیکیورٹی

آرکیسٹریشن اور آٹومیٹڈ ریسپانس (ایس او اے آر) جو مقامی سطح پر ملک کی سائبر سیکیورٹی کی درجہ بندی میں بہتری لانے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ این ٹی سوک کا انضمام ٹیلی کام آپریٹروں کے ایس او سی اور قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کے ساتھ ہوگا جس کے تحت واقعے کے ردعمل کو فوری طور پر مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔ چھ ٹیلی کام آپریٹروں کو این ٹی سوک کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے۔

جلد دیگر آپریٹرزاورانفراسٹرکچرکمپنیوں کوبھی سینٹرکیساتھ منسلک کردیا جائےگا۔ اس منصوبے کے تحت سائبرتحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے اور فراہم کردہ سلوشن میں مسلسل اضافے جیسے اقدام شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا