پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہو سکا

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں وفد کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہیں ہو سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاورتی اجلاس کے دوران پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہو سکا، گورنر اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں گزشتہ روز اجلاس ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن کے  چاروں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ماہرین نے شرکت کی ، اس اجلاس میں گورنر پنجاب سے ملاقات کر کے مشاورت کا فیصلہ کیا  گیا تھا۔ واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم سنایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp