’یہ بیرون ملک جانے والوں کی نہیں بلکہ اسلام آباد میں شوارما خریدنے والوں کی لائن ہے‘

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
  1. کھانے پینے کا شوق کسے نہیں ہوتا، مگر یہ موقع کم کم آتا ہے کہ کسی فوڈ پوائنٹ پر اتنا رش ہو کہ عملا لائنیں لگ جائیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کچھ ایسا ہی ہوا تو شوارما کھانے کے شوقین افراد کا رش ایک طویل لائن بنا گیا۔

ان مناظر کی ویڈیوز ٹائم لائنز پر آئیں تو اندازہ ہوا کہ یہ خصوسی پرموشن تھی جس میں خریداروں کو انتہائی کم قیمت کے عوض شوارما مہیا کیا جارہا تھا۔

شوارما لورز کی لائن دیکھ کر

محمد پرویز نے ایسے ہی ایک اور مرکز کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہاں بھی ایک روپے میں برگر مل رہا ہے۔

https://twitter.com/mpervez111/status/1691370838778658816

اسلام آباد میں شورما کے لیے رش لگی دیکھ کر عبداللہ نے لکھا کہ ’انہیں لاہور بھیج دیں یہاں واقعی بڑا شورما ہر چوک پر دستیاب ہے۔‘

ٹیپو نے تجویز دی کہ ’پاسپورٹ آفس کے باہر لگی قطار کی بھی ویڈیو بنا کر شیئر کی جائے تاکہ اندازہ ہو کے کہاں زیادہ رش ہے۔‘

ابوبکر شاہد نے کہا کہ ’انتظار کریں، میں پہنچ رہا ہوں۔‘ جب کہ اشفاق حامد نے لائن لگانے والوں کی تعریف کی کہ وہ ’مہذب انداز میں اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔‘

اسلام آباد میں “ریپ لیب” کی جانب سے لگائی گئی خصوصی سیل 20 اگست تک جاری رہے گی۔ برانچ لیس بینکنگ سے وابستہ ادارے ایزی پیسہ کے ساتھ مل کر فوڈ برانڈ کی جانب سے برگر 50 روپے میں دیا جا رہا ہے۔ نصف ڈسکاؤنٹ ریپ لیب اور نصف ایزی پیسہ کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔

فوڈ برانڈ ریپ لیب پاکستانی انٹرپرینیور عثمان شہزاد کی ملکیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp