افغانستان میں طالبان حکومت کے 2 سال مکمل

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان میں طالبان کی حکومت کو منگل 15 اگست کو 2 سال مکمل ہو گئے۔

امارات اسلامی افغانستان میں15اگست 2021 کو امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے اقتدار سنبھالا تھا۔

اقتدار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر طالبان اراکین کے قافلے کابل میں متروک امریکی سفارتخانے کی عمارت کے قریب واقع مسعود اسکوائر پر جمع ہوئے اور ترانے بجائے گئے۔

افغان اتھارٹی نے منگل کو جاری بیان میں افغانستان میں اسلامی نظام کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے حوالے سے کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کابل کی فتح نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ افغانستان کی قابل فخر قوم کو کوئی بھی کنٹرول نہیں کر سکتا اور یہ کہ کسی کو ملک کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس حوالے سے افغانسان کے مغربی صوبے ہرات میں بھی طالبان حامیوں نے ایک جلوس نکالا۔ اس موقع پر شرکا نے افغانستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

علاوہ ازیں متعدد شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان عوام کی پریشانی کو مقدم رکھتے ہوئےفوجی پریڈ منسوخ کر نے کا حکم نامہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزارت تعلیم کے زیر اہتمام کابل شہر میں ایک تعلیمی ادارے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کابل یونیورسٹی میں میڈیکل کے ایک طالب علم نے کہا کہ غیر ملکی افواج کے قبضے کے خاتمے کی خوشی منانا اہم ہے اور 15اگست کو ہمارے ملک سے قبضے کا خاتمہ ہوا جو بہت اچھی بات ہے۔

افغان کسان رحمت اللہ عزیزی نے معاشی بحران پر تشویش اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رحمت اللہ نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور وہ اب رات کے وقت بلا خوف و خطر آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکام نے عہد کیا ہے کہ افغان سرزمین کو بیرون ملک حملوں کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟