گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 82 فیصد مرد جبکہ 18 فیصد خواتین ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کے مطابق شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی ہے۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 کیس جبکہ شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک شخص متاثر ہوا۔
مزید پڑھیں
اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 جبکہ شہری علاقوں میں ابتک 6 افراد متاثر ہیں۔ پمز اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ایک، ہولی فیملی اسپتال میں 4 جبکہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں 3 مریض زیر علاج ہیں۔ شہر کے پرائیوٹ اسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 8 مریض زیر علاج ہیں۔