وزیراعظم نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو خوشخبری سنا دی

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کے مطالبے پر ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ میں توسیع کر کے امتحان 10 ستمبر کو لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے پہلے ایم ڈی کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا، وزیرِ اعظم نے طلبا و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلبا و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کے لیے مزید تیاری کا وقت ملے گا۔

واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp