وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد، باجوڑ دھماکے میں جانی نقصان پر فاتحہ خوانی

منگل 15 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

وزیرِ اعظم نے خار اور باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن پر خود کش حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاکہ دہشتگرد عناصر پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ ملک میں دہشتگردی کی روک تھام اور امن او امان کے قیام کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ اعظم نے حملے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے لیے فاتحہ خوانی کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

مولانا فضل الرحمان نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘