رکن قومی اسمبلی علی وزیر کراچی جیل سے رہا

منگل 14 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو تقریباً دو سال بعد کراچی سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر علی وزیر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے جیل کے دروازے پر لی گئی انکی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے جیل کے باہر علی وزیر کا پرتبال استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر علی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی ٹی ایم کے مقامی رہنما کے مطابق علی وزیر کو سہراب گوٹھ میں تاریخی استقبالیہ دیا جائے گا۔

علی وزیر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہیں ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کے الزام میں 16 دسمبر 2020 کو سندھ پولیس کی درخواست پر پشاور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

علی وزیر کے وکیل قادر خان کے مطابق 8 فروری کو خیبر پختونخوا حکومت کا علی وزیر کی رہائی کے لیے حکومت سندھ سے رابطہ ہوا ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے علی وزیر کو رہا کرنے کے لیے مراسلہ تحریر کیا تھا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی سفارش پر سندھ حکومت نے کراچی سینٹرل جیل کے حکام سے رابطہ  کے بعد  ضابطہ کی تمام دستاویزی کارروائی پورا کرنے کے بعد علی وزیر کی رہائی ممکن ہو ئی ہے۔

علی وزیر کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں ریاست مخالف تقاریر کے مقدمات تھے۔انہیں 2020 میں پشاور سے گرفتار کرکے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف کراچی میں مجموعی طور پر 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ جن میں سے وہ ایک مقدمہ میں بری جبکہ تین میں ضمانت پر ہیں۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp