لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں نامزد رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پرانہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کرکے ان کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جناح ہاؤس حملے میں نامزد ملزمہ ڈآکٹر یاسمین راشد کی جانب سے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی گئی تھی۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا مکمل معائنہ کیا۔
پی آئی سی کے ڈآکٹروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا اورانہیں دو گھنٹے تک پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا۔
ڈآکٹر یاسمین راشد کا ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ نارمل آنے پر ڈاکٹروں نے ان کی حالت کو تسلی بخش قراردیا، جس کے بعد جیل حکام دوبارہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس کوٹ لکھپت جیل لے گئےہیں۔