پاکستانی کرکٹ کی تاریخ کا نیا پرومو جاری، پی سی بی نے عمران خان کو شامل کر لیا

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کی تاریخ پر مبنی ویڈیو میں ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان عمران خان کو شامل نہ کرنے پر شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد پی سی بی نے ویڈیو میں تبدیلی کرتے ہوئے سابق کپتان عمران خان کو ویڈیو میں شامل کر لیا۔

یوم آزادی (14اگست ) کے موقع پر پی سی بی نے پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ پر مبنی ویڈیو جاری کی تھی جس میں 1992ء کے ون ڈے ورلڈ کپ اور 2009ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت سمیت پاکستان کرکٹ کے دیگر تاریخی لمحات شامل کیے گئے تھے، اس ویڈیو سابق کپتان عمران خان کو نمایاں نہیں دیکھایا گیا تھا۔

پی سی بی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر جہاں عوام اور سابق کرکٹر کی جانب سے عمران خان کو شامل نہ کرنے پر تنقید کی جا رہی تھی وہی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو اس ویڈیو میں نمائندگی نہ دینے پر بھی نکتہ چینی ہو رہی تھی۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اپنے پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان کے بغیر پرومو قبول نہیں، پی سی بی اسے ڈیلیٹ کرے۔

اس تنقید کے بعد پی سی بی نے اپنی ویڈیو میں ترمیم کر کے دوبارہ جاری کی ہے جس میں سابق کپتان عمران خان کو ورلڈ کپ 1992ء کی ٹرافی اٹھائے دیکھایا گیا ہے، سابق کپتان مصباح الحق کو بھی ٹیسٹ میس اٹھائے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پی سی بی کی نئی ویڈیو میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی ایشین گیمز میں کامیابی کا بھی ذکر ہے اور بولر ندا ڈار کی 100 وکٹوں کا ریکارڈ بھی نئے پرومو میں شامل کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان