ہوائی جہاز کی نشست پر زیادہ جگہ کے لیے دلچسپ طریقہ

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ کو ہوائی جہاز میں سفر کے دوران کم جگہ کا مسئلہ درپیش ہوا یا پھر آپ کو کوئی ایسا تجربہ ہوا ہو جس میں سیٹ پہ کم جگہ دشواری کی وجہ بنی ہو؟ تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کے کم جگہ کو بھی زیادہ کرنے کا کیا خفیہ اور منفرد طریقہ ہے جو شاید آپ کو پہلے پتا نہ ہو۔

آسٹریلیا کی مشہور ایئر لائن، ورجن آسٹریلیا، کی ایئر ہوسٹس نے ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بتایا ہے کہ سیٹ پہ کم جگہ ہونے کے باوجود سیٹ کی سائیڈ پر ایک بٹن ہوتا ہے، جس سے آپ سیٹ پیچھے کرکے اپنے آرام کے لیے جگہ بنا سکتے ہیں۔

@virginaustralia

Like a pro💅 #lifehack #airline #airport #fyp

♬ Ultimate life hacks – The Life Bath

نشست پر زیادہ جگہ بنانے کا بڑا فائدہ یہ ہے کہ جہاز میں سفر کرنے والوں کے لیے اکثر ٹانگوں کو ریسٹ دینے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ اس طریقے سے مسافر کو زیادہ جگہ مل جاتی ہے اور سفر بہتر گزرتا ہے۔

سیٹ کے ساتھ ایک آرم ریسٹ ہوتا ہے اور یہ بٹن اس آرم ریسٹ کو اوپر کرنے سے نظر آتا ہے کیونکہ یہ بٹن اس ہی آرم ریسٹ کے نیچے لگا ہے۔ شاید یہ بات بہت سے مسافروں کے علم میں نہیں ہوتی۔ ایئر ہوسٹس کی ویڈیو نے مسافروں کو مفید معلومات دی ہے۔

ویڈیو دیکھنے والوں کے لیے اتنی فائدہ مند ثابت ہوئی کے ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں میں ویڈیو کو 29 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ اکثر نے کمنٹس میں یہی کہا ہے کہ انہیں یہ طریقہ پہلی بار پتا چلا ہے کہ سیٹ پر ایسا کوئی بٹن بھی ہوتا ہے، آئندہ وہ اسی بٹن کو استعمال کریں گے۔

بہت سے لوگوں نے ویڈیو دیکھ کر خوشی کا اظہار بھی کیا ہے کہ اب انہیں سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچنی چاہیئے تاکہ سب مستفید ہو سکیں۔ تاہم ایک صاحب علم کا کہنا تھا وہ یہ سب پہلے سے جانتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp