نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی: وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر کو آئین پاکستان پر مشورے کے لیے مراسلہ

جمعرات 17 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے اسپیکر بلوچستان کے مراسلے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 224 A (2) کا بغور مطالعہ کیا ہے جس کے تحت تحلیل اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے کی ممانعت نہیں ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کا آرٹیکل 224 A (2) نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی پارلیمانی کمیٹی کے ذریعہ مشاورتی عمل کی وسعت کی بات کرتا ہے۔ اسپیکر اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کے لیے وزیراعلیٰ کے بھجوائے گئے حکومتی ناموں پر آئین پاکستان کے مطابق غور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp