الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے معاملے میں جانبدار ہے، اسد عمر

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کے معاملے پر اسد عمر نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

اسد عمر نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ اپنے بیانات پر معافی مانگتا ہوں، مجھے در گزر کیا جائے اور کارروائی ختم کی جائے۔

اسدعمر نے لکھا کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹریبونل نہیں، اس لیے توہین کی کارروائی نہیں کرسکتا، اس سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

توہین عدالت قانون کےتحت جس کی توہین کا الزام ہو وہ خود کیس کی سماعت نہیں کرسکتا، توہین الیکشن کمیشن سے متعلق پیش کردہ مواد توہین کی تعریف میں نہیں آتا۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صرف پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پر توجہ دے رہا تھا، الیکشن کمیشن نے کسی اور سیاسی جماعت کیخلاف کارروائی نہیں کی۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے معاملے میں جانبدار ہے، آئینی ادارہ امتیازی سلوک کرے تو متاثرہ فریق کو آواز اٹھانے کا حق ہے۔

الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ غلط، بےبنیاد، غیر منصفانہ ہے، کسی بھی پارٹی رہنما کا حق ہے کہ وہ ایک آئینی ادارے کے بارے میں اپنی رائے دے۔

اسد عمر نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے کوئی بے بنیاد، غیرمنصفانہ بات نہیں کی، توہین الیکشن کمیشن کیس بغیر دائرہ کار کے بے بنیاد اور آئین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا اب اسے نمٹا دیا جائے۔

اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ میں نے توہین کی ہے تو خود کو کمیشن کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا