محمد نفیس ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 5 ویں سمسٹر کے طالب علم ہیں۔ روز مرہ کی زندگی میں وہ ایک عام کردار کے طور پر جانے جاتے ہیں مگر ’ٹک ٹاک‘ پر ان کی ویڈیوز نے دھوم مچا رکھی ہے ۔
چھوٹا قد ہونے کی وجہ سے نفیس کو بے شمار مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سے لوگوں کا روّیہ سرِ فہرست ہے۔
وی نیوز سے بات کرتے ہوئے محمد نفیس کہتے ہیں کہ زیادہ تر ان کا واسطہ اچھے لوگوں سے پڑتا ہے مگر بعض لوگ ان سے بُرے طریقے سے بھی پیش آتے ہیں اور کئی تو جملے کسنے سے بھی باز نہیں آتے۔
اس ساری صورت حال سے گھبرانے کے بجائے نفیس نے ’ٹک ٹاک‘ پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ویڈیوز نشر کرنا شروع کیں۔ ان کا ماننا ہے کہ انسان کی کمزروی یا معذوری اس کی سب سے بڑی طاقت بھی بن سکتی ہے اور ان کی ’ٹک ٹاک‘ ویڈیوز کے وائرل ہونے سے یہ بات ثابت بھی ہوگئی ہے۔
محمد نفیس کی عزم و ہمت سے بھرپور کہانی سنیے خود ان کی زبانی، عمیر خان آباد کی اس ویڈیو میں۔۔۔