پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی ان کےلیے بھی ایسے ہی قیمتی ہے جیسے پاکستانی بھائیوں کے لیے ہے۔
سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے سعودی عرب کے اسلام آباد میں سفارتخانے میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ جشن منایا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کی طرح پاکستان کا یوم آزادی سعودی عرب کے لیے بھی قیمتی ہے۔
نواف بن سعید المالکی نے اس تقریب میں سفارتخانے میں کام کرنے والے پاکستانی بھائیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور ان میں تحفے بھی تقسیم کیے، انہوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا۔
گزشتہ روز ہم نے پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنے مقامی بھائیوں کے ساتھ سفارت خانے میں جشن منایا۔
اس موقع پر سفارتخانے میں میڈیا اتاشی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ہمارے لیے بھی ایسے ہی یہ ایک قیمتی دن ہے جیسا کہ پاکستان میں ہمارے بھائیوں کے لیے ہے 🇸🇦🤝🇵🇰 pic.twitter.com/fC62B5UUDH— نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) August 17, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سمیت سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ سعودی عرب کے تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی اس تقریب میں شریک ہوئے تھے۔