اسٹار انڈین بیٹر وراٹ کوہلی سے پوچھا گیا کہ ’پاکستان کے خلاف میچ کی کیا تیاری ہو رہی ہے، محسوسات کیا ہوتے ہیں؟‘ جواب میں کوہلی نے تسلیم کیا کہ یہ باقی میچوں جیسا نہیں ہوتا۔
ایشیا کپ کے براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس سے کی گئی گفتگو میں ورات کوہلی نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے خلاف میچ کا ماحول کسی بھی اور میچ سے بہت مختلف ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ میچ کا جو ماحول باہر بنایا جاتا ہے، اسے نظرانداز نہیں کیا جاتا، یہ (میدان کے) اندر کھلاڑیوں پر اثر کرتا ہے۔
Unveiling the emotions of the biggest rivalry! 👏🏻@imVkohli speaks on how the India Pakistan clashes are larger than life from outside and makes it an experience to cherish! 😍
Tune-in to #INDvPAK on #AsiaCupOnstar
Sep 2 | 2.00 PM Onwards | Star Sports Network#Cricket pic.twitter.com/Zbn19IpABW— Star Sports (@StarSportsIndia) August 17, 2023
کوہلی کے مطابق جب تک آپ میدان میں نہیں اترتے یہ ماحول آپ کو متاثر کرتا ہے، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اس کا کیسا اثر لیں البتہ جب آپ میدان میں اترتے ہیں تو سب کچھ ایک جیسا ہو جاتا ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور انڈیا کا مقابلہ 2 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کینیڈی میں شیڈولڈ ہے۔