9 مئی کو پر تشدد احتجاج: تحریک انصاف کے 3 سابق اراکین سندھ اسمبلی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پولیس نے شاہ فیصل تھانے میں درج مقدمہ کا حتمی چالان کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا ہے۔

چالان میں راجا اظہر سمیت 3 مفرور سابق اراکین اسمبلی کو مفرور قراردیتے ہوئے، پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ سمیت 13 ملزمان کو بے قصور قرار دیا ہے۔ چالان میں پولیس اہلکاروں سمیت 10 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔

چالان کے مطابق 9 مئی کو درج اس مقدمہ میں محمد کامران ، طارق ، عامر ، یونس ،جاوید ، اظفر ، فہد سمیت 20سے زائد ملزمان گرفتار جب کہ سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سمیت 5 ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے حتمی چالان میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اور کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے لاٹھی اور ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی۔

’پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے ریاست کے خلاف نعرے بازی بھی کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے پولیس پر حملہ بھی کیا، پی ٹی آئی کے کارکنان نے سڑکوں پر موجود دکانیں بھی بند کروادیں۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جس سے عوام میں دہشت پھیلی۔‘

چالان کے مطابق مقدمہ میں 200 سے 300 نامعلوم کارکنان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے چالان کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق اراکین سندھ اسمبلی اظہر، فہیم خان اورعدیل احمد خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟