پی ٹی ایم نے جلسہ ترنول منتقل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے، نگراں وزیر داخلہ

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) نے نگراں وزیر داخلہ کے ساتھ  مذاکرات میں کامیابی کے بعد اپنا جلسہ سپریم کورٹ سے ترنول منتقل کر دیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم ) کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ گزشتہ رات پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) کی قیادت سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں ’پی ٹی ایم‘ قیادت نے اسلام آباد جگہ سپریم کورٹ سے تبدیل کر کے ترنول کرنے پر اتفاق کیا ہے‘۔

انہوں نے اپنے ’ٹویٹ‘ میں مزید لکھا کہ پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) لاہور، پشاور اور دیگر شہروں سے گرفتار کارکنان کو سختی سے فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔‘ ’ میں پشتون تحفظ موومنٹ ( پی ٹی ایم) قیادت کا حکومت کے ساتھ تعاون پر شکر گزار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp