ملالہ یوسف زئی کی ٹام کروز سے ملاقات

بدھ 15 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی شہری ملالہ یوسف زائی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز کے ساتھ ملاقات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دراصل یہ تصویر ملالہ یوسفزئی نے اکیڈمی ایوارڈ 2023 کے لیے نامزد معروف ہالی وڈ اسٹارز کے ساتھ سالانہ ظہرانہ میں شرکت کی جہاں ان کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز سے بھی ملاقات ہوئی۔ یہ تصویر اسی موقع کی ہے۔

ایک روز قبل ہونے والی اکیڈمی ایوارڈ کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں ہالی وڈ کے معروف اور نامور اداکار شامل ہوئے جن میں ٹام کروز، سٹیون سپیلبرگ اور کیٹ بلانشیٹ بھی شامل تھے، آسکر ایوارڈ کے لیے تقریباً 200اداکار ایوارڈ کےلیے نامزدہیں۔

فوٹو: سوشل میڈیا

ظہرانے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ (Stranger at the Gate) کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی کئی معروف شخصیات سے ملاقات ہوئی اور تصاویر بھی بنوائیں۔

25 سالہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی روایتی ہلکے گلابی کڑھائی والے خوبصورت کرتا اور پاجاما میں ملبوس تھی۔

ملالہ نے ٹام کروز اور دیگر اداکاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا وہ اس سال کے تمام آسکرز کیلئے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں اور اس اعزاز پر اکیڈمی ایوارڈز کی شکر گزار ہیں۔’

ملالہ نے ہالی ووڈ اسٹاراداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز سے ملاقات پر بےحد خوشی کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟