1933ء کا شادی کا دعوت نامہ انٹرنیٹ پر وائرل

پیر 2 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آج کے دور میں تقریبات میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے لوگ نت نئے طریقے، کارڈز اور میسجز کا استعمال کرتے ہیں تاہم ہم میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے کہ پرانے زمانے میں شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے مہمانوں کو کس طرح مدعو کیا جاتا تھا۔

انٹرنیٹ پر 1933ء میں ہونے والی ایک شادی کا دعوت نامہ بہت وائرل ہو رہا ہے جسے دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آج کے دور میں دعوت دینے کا انداز تو وہی ہے تاہم طریقہ بہت زیادہ بدل گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے دہلی میں ہونے والی شادی کا دعوت نامہ شیئر کیا گیا ہے جس میں بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھی اردو کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔

شادی کے دعوت نامے کو ہاتھ سے لکھا گیا ہے جس کا آغاز اللّٰہ اور رسولﷺ کی تعریف سے کیا گیا ہے جس کے بعد سلام کر کے دعوت دی گئی ہے۔

دعوت نامے میں شادی اور ولیمے کی تاریخ کو اسلامی انداز میں بھی لکھا گیا ہے، ساتھ ہی وقت کی پابندی کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس دعوت نامے میں لکھی اردو اور انداز کی بہت زیادہ تعریف بھی کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر اس دعوت نامے کو تقریباً 7 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے اور اسے 9 ہزار لوگوں نے پسند بھی کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ