نگراں وزیر تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل ڈاکٹر گوہر اعجاز نے تمام تر سرکاری مراعات لینے سے انکار کرتے ہوئے قوم کی بے لوث خدمت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کو نگراں وزیر تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے ملک کو قوم کے لیے اپنی بے لوث خدمات پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
On the very first day of assuming my national duty as caretaker Minister for Commerce, Industries, Production, & Textile, I made a solemn commitment to serve the nation voluntarily, and as such, I will not accept any salary, remuneration, perks, or any Govt facilities
1/3— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) August 18, 2023
اپنے 2 مختلف ٹویٹس میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے لکھا کہ ’ نگراں وزیر تجارت، صنعت، پیداوار اور ٹیکسٹائل کی حیثیت سے اپنی قومی ذمہ داری سنبھالنے کے پہلے ہی دن میں نے رضاکارانہ طور پر قوم کی خدمت کرنے کا عہد کیا ہے اور اس پورسے عرصے کے لیے میں کوئی تنخواہ، معاوضہ، مراعات یا کوئی سرکاری سہولت قبول نہیں کروں گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ بہترین ممکنہ نتائج کو یقینی بنانے کے لیے، میں نجی شعبے میں اعلٰی پیشہ ورانہ افراد سے کوئی بھی مشاورت یا مشورہ لینے پر اٹھنے والے اخراجات کو بھی خود ہی پورا کرنے کا عزم رکھتا ہوں۔ میرا مقصد بغیر کسی ذاتی مالی فائدے کے قوم کی ترقی اور ڈیویلپمنٹ میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد ہی زبردست پذیرائی مل رہی ہے، صارفین ان کے اس اقدام کو انتہائی قدر سے دیکھ رہے ہیں۔