کولمبیا میں 6.3 شدت کا زلزلہ، عمارت سے چھلانگ لگانے پر ایک خاتون ہلاک

جمعہ 18 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا اور وسطی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے دوران عمارت سے چھلانگ لگانے پر ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

کولمبیا کے جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا  گیا ہے کہ گزشتہ روز 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز بگوٹا کے جنوب مشرق میں 40کلومیٹر کے فاصلے پر ایل کالویریو کے علاقے میں تھا جبکہ گہرائی 30 کلومیٹر سے کم تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.3 بتائی ہے۔ زلزلے کے باعث سائرن بجائے گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ زلزے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

بگوٹا کی میئر کلاؤڈیا لوپیز نے ٹویٹ میں کہا کہ زلزلے کے دوران ایک خاتون نے خوف میں آکر 10منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ فائر فائٹرز نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

میئر بگوٹا نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ممکنہ آفٹر شاکس پر پرسکون رہیں اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سوشل میڈیا صارفین نے زلزلے کے مرکز کے قریبی شہریوں ویلاویسینکیو، بوکارامنگا،تنوجا اور ابیگیو میں زلزلے کی اطلاعات دی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp