ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے باوجود چوہدری پرویز الہی کی حراست کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری

ہفتہ 19 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو حراست میں رکھنے کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے قیصرہ الہی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم نامہ میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق پرویز آلہی کی نظر بندی 14 اگست کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق قیصرہ الہی کی درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چوہدری پرویز الہی کی ایف آئی اے کیسز میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پرویز الہی کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن 16 جولائی کو جاری کیا گیا۔ درخواست گزار کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی  کے تمام کیسز میں ضمانت منظور ہوچکی تھی، 2 روز تک غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔

’سرکاری وکیل کے مطابق ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے پر پرویز الہی کو رہا نہیں کیا گیا تھا۔

درخواست پر مزید سماعت 22 اگست کو ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp