وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی اور بلیک میلنگ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی جانب سے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔ نامزد ملزمان میں سے 2 کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمہ کے مطابق ملزمان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بنا کر 6 ماہ تک بلیک میل بھی کیا جاتا رہا۔
مزید پڑھیں
پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ کی نشاندہی پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نامزد کردہ ملزمان میں عدنان، بلال زمان، ولید اورشیخ عدیل شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ لڑکی کوویڈیو بنا کر6 ماہ تک بلیک میل کیا جاتا رہا اور بلیک میلنگ کرکے لڑکی سے طلائی زیورات اور نقدی بھی ہتھیائی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی کا معاملہ۔
وقوعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ باقی ملزمان کہ گرفتاری کے لئے تحرک جاری ہے۔ تفتیش کو میرٹ پر اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا۔
ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کو ہرصورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔#ICTP #OPS…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 19, 2023
پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش ٹھوس شواہد کی بنیاد پر میرٹ پر مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طالبات اور دیگر خواتین کے ساتھ زیادتی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔